23 نومبر، 2021، 8:09 PM

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو امریکہ کے سیاسی دباؤ سے دور رکھنا چاہیے

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو امریکہ کے سیاسی دباؤ سے دور رکھنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ امیر عبداللہیان نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ گروسی سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئےکہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو کسی کے سیاسی دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ ریفائل گروسی تہران کے دورے پر ہیں ۔ جہاں اس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی میں ۔ ایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللہیان نے اس ملاقات میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ گروسی پر زوردیا کہ وہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو امریکہ کے سیاسی دباؤ سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔ امیر عبداللہیان نے ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کو فنی امور پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور غیر جانبدار رہنا چاہیے۔ اس ملاقات میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے بھی ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعاون کو اچھا قراردیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی غیر جانبدار رہ کر تمام مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے۔

News ID 1908931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha